وزیراعظم عمرا ن خان کا معاشی صورت حال میں حالیہ استحکام پر اطمینان کا اظہار

موڈیز کی جانب سے ملکی معیشت کی آؤٹ لک کو مستحکم قرار دیا جانا خوش آئند ہے، عمران خان

منگل 11 اگست 2020 22:27

وزیراعظم عمرا ن خان کا معاشی صورت حال میں حالیہ استحکام پر اطمینان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2020ء) وزیراعظم عمرا خان نے معاشی صورت حال میں حالیہ استحکام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ موڈیز کی جانب سے ملکی معیشت کی آؤٹ لک کو مستحکم قرار دیا جانا خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو کابینہ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے معاشی اعشاریوں میں بہتری کیلئے اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی ۔ اجلاس کے دور ان کابینہ کو قبضہ مافیا کے خلاف جاری آپریشن پر بھی بریفنگ دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق لینڈ گریبنگ کے واقعات کی روک تھام کیلئے پولیس اقدامات کی رپورٹ کابینہ میں پیش کی گئی ۔ وزیراعظم نے قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی

متعلقہ عنوان :