محمد حفیظ کی جانب سےممکنہ طور پر بائیوسکیوریٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی

آل رائونڈر نے ایجس بائول سے متصلہ گالف کورس میں معمر خاتون کے ساتھ تصویر ٹویٹر پر شیئرکی، سینئر کرکٹر کو فوری ٹیم سے الگ کردیا گیا، کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 12 اگست 2020 19:12

محمد حفیظ کی جانب سےممکنہ طور پر بائیوسکیوریٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی
سائوتھ ہیمپٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12اگست 2020ء ) آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ایک معمر خاتون کے ساتھ تصویر لگاکر ممکنہ طور پر بائیوسکیوریٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی کی ہے۔حفیظ نے بدھ کی صبح ٹویٹر پر ایجس باؤل کے مقام پر واقع ہوٹل سے ملحقہ گولف کورس پر لی گئی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’’آج صبح ایک متاثر کن خاتون سے گولف کورس میں ملاقات ہوئی۔

وہ 90 سال سے زائد عمر کی ہیں اورصحت مند روٹین کے ساتھ خوشی سے اپنی زندگی گزاررہی ہیں‘‘۔
اگرچہ کھلاڑیوں کو ایجس باؤل میں گولف کورس استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے لیکن انھیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بائیوسیکیور بلبل سے باہر کسی سے بھی باہمی روابط سے باز رہیں کیونکہ چونکہ یہ کورس اب بھی عوام کے لئے کھلا ہے۔

(جاری ہے)

ای سی بی کی میڈیکل ٹیم تصویر سے واقف ہے اور اس پر غور کر رہی ہے کہ مناسب کارروائی کیا ہے۔

اس حوالے سے پی سی بی نے فوری ایکشن لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمدحفیظ نےخاتون سے 2 میٹرکا فاصلہ نہ رکھ کرپروٹوکول کی خلاف ورزی کی ہے اور بائیو سیکیور پروٹوکول کی خلاف ورزی کا الزام ثابت ہونے پر انہیں آئسولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محمد حفیظ انہیں 5 دن کے لئے اپنے ہوٹل کے کمرے میں قرنطینہ ہونا پڑے گا اور ان کی سکواڈ میں واپسی کرونا وائرس کے دو منفی ٹیسٹ آنے سے مشروط ہوگی ۔ حفیظ پاکستان کے ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ نہیں ہیں لیکن وہ 28 اگست سے شروع ہونے والی تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے قومی سکواڈ کا حصہ ہیں ۔انگلینڈ نے اسی طرح کی خلاف ورزی پر اپنےکھلاڑی جوفرا آرچرڈ پر پابندی اور جرمانہ عائد کیا تھا۔