گلوکار احمد نواز کا نیا ویڈیو’’سون دیا بدلا‘‘ریلیز کردیا گیا،پرستاروںمیں مقبولیت

جمعرات 13 اگست 2020 12:10

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2020ء) نوجوان نسل کے نمائندہ گلوکار احمد نواز کا نیا میوزک ویڈیو’’سون دیا بدلا‘‘ ریلیز کردیا گیا۔اس ویڈیو کو گذشتہ روزتھرپروڈکشن نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا تھا۔اس کی ویڈیوڈائریکشن دانش بابا نے دی ہے ۔

(جاری ہے)

اس گانے کی شاعری ان کے والد نوازانجم نے لکھی ہے جبکہ اس کا میوزک وقاص علی نے ترتیب دیاہے۔

ایک ملاقات کے دوران احمدنواز نے بتایا کہ یہ گاناایک لو سونگ ہے جو انہوں نے خاص کرکے نوجوانوں کے لیئے تیار کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ ان کے پرستار ان کے اس گانے کو بہت پسند کریں گے اس وقت یہ گانا سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کررہاہے اور خاص کرپیار کرنے والے اس گانے کو پسندکرنے کے ساتھ ساتھ اس پر پیار بھرے کمنٹس بھی دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :