اوپن یونیورسٹی' سرسبز پاکستان' مہم میں ملک گیر سطح پر حصہ لے گی
2۔سال کی مختصر مدت میں 350۔نئی آسامیاں پیدا کیں ،ْ 201۔عارضی ملازمین کو مستقل کیا ،ْ دیگر عارضی ملازمین کو مستقل کرانے کا موقع فراہم کرتے ہوئے 230۔خالی آسامیوں کا اشتہار شائع کرایا۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم
جمعرات 13 اگست 2020 22:16
(جاری ہے)
اِس موقع پر موجود یونیورسٹی کے اساتذہ اور کارکنوں نے ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی کے لئے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی کوششوں کو شاندار الفاظ میں سراہا۔
وائس چانسلر نے ملازمین کی فلاح و بہبود کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وائس چانسلر کے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی انہوں نے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کو پہلی ترجیح مقرر کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی دنوں میں 350نئی آسامیاں پیدا (Create)کیں اورقومی اخبارات میں اشتہار شائع کراکر قواعد و ضوابط کو فالو کرتے ہوئے اُن خالی آسامیوں پر تعیناتیاں کیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی حسب ضرورت مزید آسامیاں تخلیق کرنے کے منصوبے پر کام کررہی ہے۔ڈاکٹر ضیاء القیوم نے مزید کہا کہ یونیورسٹی نے اپنے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرانے کے لئے 2۔سال قبل اقدامات کا آغاز کیا تھا اور پہلے مرحلے میں 201۔عارضی ملازمین کو قواعد و ضوابط کے تحت مستقل کیا تھا۔ڈاکٹر ضیاء القیوم نے مزید بتایا کہ دوسرے مرحلے میں گریڈ 2تا گریڈ 5کی 230خالی آسامیاں مشتہر کردی گئی ہیں جبکہ گریڈ 5تا گریڈ 15کی 70خالی آسامیوں کا اشتہار آئندہ ہفتے قومی اخبارات میںشائع ہوجائے گا۔یونیورسٹی ملازمین نے عارضی کارکنوںکی مستقلی کے لے وائس چانسلر کی مصمم ارادے اور ذاتی دلچسپی لینے کو سراہتے ہوئے کہا کہ عارضی ملازمین کو بلاامتیاز مستقل کرانے کا ایک شفاف موقع فراہم کرکے انہوں نے ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے کیونکہ عارضی ملازمین کو پہلے ایسا موقع کبھی فراہم نہیں کیا گیا تھا۔دوسری طرف یونیورسٹی نے کیمپس کے دونوں گیٹ کو لائٹوںاور یونیورسٹی کے احاطے کو سرسبز جنڈیوں سے سجادیا ہے۔ دوسری جانب یونیورسٹی میں آج ) 14۔اگست (کو انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشنل ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام یوم آزادی پاکستان کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں یونیورسٹی کے ویب ٹی وی پر "منزل مراد"کے نام سے خصوصی ٹیلی وژن نشریات میں وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے جبکہ شعراء کا کلام اور ملی نغمے بھی پیش کئے جائیں گے۔ مذاکروں اور دیگر پروگراموں میں دانشور اور ماہرین یوم آزادی کی اہمیت پر اظہار خیال کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان شروع
-
کراچی میں میٹرک کے امتحانات، پہلا پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل
-
تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ پارٹ ون (فرسٹ ایئر)کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہوں گے،101451طلبا و طالبات حصہ لیں گے
-
انٹرمیڈیٹ امتحانات، جعلی امیدوار پرچہ دیتے گرفتار ،مقدمہ درج
-
پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ
-
میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سرکاری سکولوں کے لیے درد سر بن گئے
-
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں چوتھی پرنسپلز نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹیوٹس کانفرنس،صوبائی وزراء صحت کی بطور مہمان خصوصی شرکت
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.