اقوام متحدہ کا امارات اور اسرائیل میں امن معاہدے کا خیر مقدم

مشرق وسطی کے خطے میں امن و سلامتی کو فروغ دینے والے کسی بھی اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں،بیان

جمعہ 14 اگست 2020 11:47

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2020ء) اقوام متحدہ نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان امریکا کی کوششوں سے طے پانے والے امن معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گٹیرس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ مشرق وسطی کے خطے میں امن و سلامتی کو فروغ دینے والے کسی بھی اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے ایک تاریخی معاہدے کا اعلان کیا، جس سے دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات کو مکمل طور پر معمول پر کی راہ ہموار ہو گی۔ اس معاہدے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ثالثی کا کردار ادا کیا ۔