یوم آزادی کے موقع پر ہزارہ ڈویژن میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب

جمعہ 14 اگست 2020 21:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2020ء) پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر ہزارہ ڈویژن میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب جلال بابا آڈیٹوریم ایبٹ آباد میں جمعہ کے روز ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر ہزارہ ڈویژن تھے جنہوں نے تقریب کے آغاز پر ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ ریجن قا ضی جمیل الرحمان کے ہمراہ پرچم کشائی کی جبکہ پولیس کے ایک دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی ۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثنا ء اللہ،ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر ، ضلعی مصا لحتی کمیٹی کے سربراہ جنرل ریٹائرڈآیاز سلیم را نا، انتظا میہ اور محکمہ تعلیم سمیت سرکاری افسران،ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے وا لے اکابرین کے علاوہ طلبہ اور طالبات، خواتین، نوجوانوں اور اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے بھی جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سرکاری سکولوں اور خصوصی تعلیمی اداروں کے بچوں نے قومی نغمے اور دیگر دلچسپ پروگرام بھی پیش کیے۔

کمشنر ہزارہ ڈویژن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اسلامی ملک کی تاریخ دہشتگردی،قدرتی آفات اور مختلف سانحات سے بھری پڑی ہے لیکن ہم نے پوری قوم کی یکجہتی اور اپنی افواج کی بہادری واستقامت سے ان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوان ہمارے ایسا ہتھیار ہیںجنہیں ہم تعلیم یافتہ،ہنر منداور ذمہ دار بنا کر نہ صرف اپنی ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کرسکتے ہیں بلکہ ہیں انہیں مستقبل میں ملک کو بہتر انداز میںسنبھالنے کے قابل بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں بہترین قدرتی ماحول اور قدرتی وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے اور یہ نعمت دنیا کے بڑے بڑے ملکوں کو نصیب نہیں لیکن ہمیں اپنا ملک بنا نے کے لئے قومی کردار کی ضرورت ہے تا کہ قیام پاکستان کے اصل مقاصد کو حاصل کیا جاسکے ۔ریاض خان محسود نے کہا کہ پاکستان میںکورونا وبا ء میں کمی اللہ کے خصوصی فضل اور حکومت کے مشکل فیصلوں اور قوم کی یکجہتی کا نتیجہ ہے ۔

جسے غیر ملکی میڈیا اور حکومتوں نے بھی تسلیم کیا ہے تا ہم اس وبا ء کا علاج دریا فت ہو نے تک اس کا خطرہ مو جود رہے گا جسسے بچنے کے لئے احتیاطی تدا بیر پر عمل درآمد جاری رکھنا ہوگا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر قا ضی جمیل الر حمن نے خصوصا نوجوانوں کو ملک کا مستقبل سنوارنے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے قیام سے پہلے اور بعد میں اب تک بے شمار قربانیاں اور شہا دتیںدے چکا ہے لیکن اب یہ آگ اور خون کا کھیل ختم ہونا چاہیے اور اس کے لیے ملک کے کی کل آبادی کے 64 فیصد نوجوانوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انھوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی اور عسکریت پسندی اگرچہ تقریبا ختم ہو چکی ہے لیکن اب بھی ایسے گروہ اور تنظمیںموجود ہیں جو ہمارے نوجوانوں کو گمراہ کر سکتی ہیں اس لیے نوجوانوں کو محتاط رہ کر خود کو مستقبل کے لیے تیار کرنا ہوگا ۔

قا ضی جمیل الرحمن نے بتایا کہ پولیس نے ہزارہ کو ڈرگ فری بنانے کی مہم شروع کر دی ہے اور نو جوا نو ں نے نہ صرف خود بلکہ دوسروں کو بھی منشیات کی لعنت سے بچانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ یوتھ ملک پر بوجھ بننے کے بجائے اس کی طاقت بن سکے۔