ملک بھر کی طرح ڈیرہ اللہ یار میں بھی جشن آزادی شایان شان طریقے سے منایا گیا

جگہ جگہ پاکستانی اور کشمیر کے پرچموں کی بہار، نوجوانوں اور بچوں کا ریلیوں اور تقاریب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا

جمعہ 14 اگست 2020 21:22

ڈیرہ اللہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2020ء) ملک بھر کی طرح ڈیرہ اللہ یار میں بھی جشن آزادی شایان شان طریقے سے منایا گیا جگہ جگہ پاکستانی اور کشمیر کے پرچموں کی بہار، نوجوانوں اور بچوں کا ریلیوں اور تقاریب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ جشن آزادی کے سلسلے میں مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر جعفرآباد کے سبزہ زار میں منعقد کی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر جعفرآبادرضا خجک نے پرچم کشائی کرکے جشن آزادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز کیا۔

تقریب میںسید علی آصف شاہ ،ایس ڈی بلال ،ایکسین بی اینڈ آر ظفر علی کھوسہ ،سمیت ضلعی آفیسران، شہریوں، اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی جشن آزادی کی مرکزی تقریب سے ڈپٹی کمشنر جعفرآبا د رضاخجک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے اور آزادی کے اس موقع پر ہم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اورسرحدوں پر ہمارے نوجوان ملک کے چپے چپے کے دفاع کے لئے چوکس کھڑے ہیں آزادی کے اس عظیم دن پر ہمیں سیکورٹی فورسز، پاک فوج، ایف سی اور پولیس کے شہید ہونے والے جوانوں کو کبھی نہیں بھولنا چاہیے جنھوں نے قوم و ملک کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

پرچم کشائی کی تقریب میں مختلف سکولوں کے بچوں نے ملی نغمے۔ٹیبلوز سمیت تقاریرمیں وطن عزیز سے محبت کا اظہاراور عزم پیش کیا ۔