جشن آزادی: لاہور ہائی کورٹ میں تقریب کا انعقاد، چیف جسٹس نے پرچم کشائی کی

جمعہ 14 اگست 2020 22:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2020ء) پاکستان کے 73 یوم آزادی کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ میں بھی پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان نے ہائی کورٹ کی عمارت پر پرچم کشائی کی، اس موقع پر لاہور ہائی کورٹ کی سکیورٹی پر مامور پولیس کے ایک چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، تقریب میں لاہور ہائی کورٹ کے ججز اور سینئر وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔