لطیف آباد یونٹ نمبر 12 کینٹ ایریا میں گھر کی چھت پر سویا ہوا 10 سالہ بچہ اندھی گولی کا نشانہ بن کر موت کے منہ چلا گیا

ہفتہ 15 اگست 2020 00:03

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2020ء) لطیف آباد یونٹ نمبر 12 کینٹ ایریا میں گھر کی چھت پر سویا ہوا 10 سالہ بچہ اندھی گولی کا نشانہ بن کر موت کے منہ چلا گیا۔

(جاری ہے)

اے سیکشن تھانہ کی حدود جناح کالونی کینٹ ایریا لطیف آباد یونٹ نمبر 12 میں عبداللہ قریشی نامی شخص کا 10 سالہ بیٹا سہراب حیدر قریشی رات کو گھر کی چھت پر سویا ہوا تھا کہ کسی نا معلوم سمت سے آنے والی گولی سے جان بحق ہو گیا، اگر چہ بظاہر شر انگیزی اور لاقانونیت کو روکنے کے بھاری پولیس فورس رینجرز کی بھارت جمعیت سٹی، لطیف آباد اور قاسم آباد میں تعینات تھی مگر اس کے باوجود ہلڑ بازی جاری رہی، شبہ ہے جشن آزادی کی خوشی میں نوجوانوں کے جو گروہ سڑکوں پر پٹاخے چلا رہے بم نما کریکر پھاڑ رہے تھے انہی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے بھی شامل تھے ایسی ہی کسی اندھی گولی سے سویا ہوا بچہ سہراب موقع پر ہی دم توڑ گیا، صبح دیر تک جب وہ نہ اٹھا تو گھر والوں نے چھت پر جا کر دیکھا تو اس کے سر میں گولی لگی ہوئی ہوئی تھی اور وہ انتقال کر چکا تھا جس پر گھر میں مچ گیا، سہراب کی نماز جنازہ امامیہ بارگاہ لطیف آباد یونٹ نمبر 9 میں ادا کی گئی جس میں عزیز اقارب کے علاوہ علاقے کے لوگوں نے بھی شرکت کی، ابتدائی طور پر پولیس سہراب کی ناگہانی موت کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چلا سکی، جمعہ کو بھی دن بھر نوجوان مختلف اقسام کے دھماکے اور ہوائی فائرنگ کرتے رہے۔