جہلم میں آج مزید کوئی کرونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا،ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈاکٹر وسیم

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 15 اگست 2020 18:43

جہلم میں آج مزید کوئی کرونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا،ڈاکٹر وسیم ..
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم اور ڈاکٹر مظہر حیات نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید کوئی کرونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔محکمہ صحت جہلم نے آج تک کرونا وائرس کے مشتبہ 4557 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 474 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

کل تک 456 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیںآ ج مزید 1 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوا ہے اس طرح کل 457 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 6 کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہیاس کے علاوہ کرونا وائرس سے متاثرہ 2 افراد کو دوسرے اضلاع میں ریفر کیا گیا۔

(جاری ہے)

جہلم میں اب تک کرونا وائرس سے 9 اموات ہوئی ہیں.اس وقت کرونا وائرس کا 1 (Suspected) ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں داخل ہے مریض کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔جہلم میں اب تک 14 ڈاکٹرز، 2 نرسز اور 6 پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔تمام ڈاکٹرز، سٹاف نرسز، اور پیرامیڈیکل سٹاف مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :