ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ہدیات پر سوشل میڈیا اسلحہ پر نمائش کرنے والا ملزم گرفتار ناجائز اسلحہ برآمد

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 15 اگست 2020 18:57

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ہدیات پر سوشل میڈیا اسلحہ پر نمائش ..
ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق کے حکم پر سوشل میڈیا پر ناجائز اسلحہ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

انچارج سی آئی اے ٹو بہ فریاد چیمہ معہ ابتسا م الحق ایس آئی اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ناجائز اسلحہ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز اپلوڈ کرنے والے ملزم مبشر بشر ولد بشیر احمد قو م آرائیں سکنہ محلہ گو بند پو رہ گلی نمبر 8ٹو بہ ٹیک سنگھ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز ایک عدد پسٹل 30بو ر معہ5 گولیاں برآمد ہوئی۔ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کر کے حسب ضابطہ کاروائی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :