سردار نسیم خان ترین طویل علالت کے بعد کوئٹہ کے ہسپتال میں انتقال کرگئے

پیر 17 اگست 2020 22:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2020ء) سردار نسیم خان ترین طویل علالت کے بعد کوئٹہ کے ہسپتال میں انتقال کرگئے ۔ وہ سردار داؤد خان ترین ،سردار قسیم ترین ،سردار خالد ترین، ڈاکٹر شعیب ترین، سردار عرفان ترین ،سردار کامران ترین ،سردار سعدالرحمن ترین کے بھائی ،سردار بہادر خان ترین ، سردار اکبر ترین، سردار گوہر ترین، سردار انور ترین،سردار اقبال ترین،ڈاکٹر سعداللہ ترین کے چچازاد بھائی،سردار کامل ترین، زامل ترین،اجمل ترین،اکمل ترین ،انس ترین کے والد جبکہ سردار قذافی ترین، سردار امجد ترین اور ڈاکٹر ساویز ترین کے چچا تھے۔

(جاری ہے)

مرحوم کو انکے آبائی گاؤں قلعہ سکانڑ خان کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ فاتحہ خوانی بلال کالونی فیز ٹو میں جاری ہے۔دریں اثناء مرحوم کی وفات پر چیف آف ترین حاجی عبدالرؤف خان ترین، محمد عمر خان سیگئی، سابق صوبائی محتسب اعلیٰ عبدالواسیع ترین، حاجی ملک دُر محمد خان ترین،ملک سعداللہ ترین، عبدالغنی کاکڑ، سید عبدالباری غرشین، اے این پی کے عبدالباری کاکڑ، ملک احسام الدین ترین اور دیگر نے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبروجمیل عطافرمائے۔ امین۔