پاکستان ٹوبیکو بورڈ مالی طور پر مستحکم ادارہ ہے،

وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام کی چیئرمین پی ٹی بی سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 19 اگست 2020 14:23

پاکستان ٹوبیکو بورڈ مالی طور پر مستحکم ادارہ ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2020ء) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام نے کہا ہے کہ پاکستان ٹوبیکو بورڈ (پی ٹی بی) مالی طور پر مستحکم ادارہ ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو چیئرمین پی ٹی بی سید سہیل الطاف سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پی ٹی بی فصلوں کی حفاظت کے لئے تمباکو کے کاشتکاروں کی مدد کرتا ہے۔ پی ٹی بی وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے ماتحت نیم خود مختار ادارہ ہے۔ پاکستان ٹوبیکو بورڈ پاکستان میں تمباکو اور تمباکو کی مصنوعات کی کاشت، تیاری اور برآمد کے فروغ کی نگرانی کرتا ہے۔ پی ٹی بی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سٹاف ہمیشہ تمباکو کے کاشت کاروں کے مسائل حل کرنے کے لئے تیار رہتا ہیں۔

متعلقہ عنوان :