نوازشریف اس لیے کوئی بیان نہیں دیتے تاکہ شہبازشریف اپنی سوچ سے کام کریں، عرفان صدیقی

نوازشریف آج شہباز شریف کو کہیں حکومت توڑ دو تو وزیراعظم ایک منٹ میں اسمبلی توڑ دیں گے؛ لیگی رہنماء کی گفتگو

Sajid Ali ساجد علی اتوار 17 اگست 2025 12:39

نوازشریف اس لیے کوئی بیان نہیں دیتے تاکہ شہبازشریف اپنی سوچ سے کام ..
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست 2025ء ) مسلم لیگ ن کے رہنماء سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ نوازشریف اس لیے کوئی بیان نہیں دیتے تاکہ شہبازشریف اپنی سوچ سے کام کریں۔ ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف آگر آج شہباز شریف کو کہیں کہ حکومت توڑ دو تو وزیر اعظم ایک منٹ میں اسمبلی توڑ دیں گے لیکن نواز شریف اس لیے کوئی بیان نہیں دیتے تاکہ شہباز شریف اپنی سوچ سے کام کریں تاہم جس دن نواز شریف نے کوئی فیصلہ کرلیا تو وہی ہوگا جو نواز شریف کہیں گے۔

سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ ورکنگ ریلیشن اور روز مرہ کے حکومتی معاملات میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ نے ہی فیصلے کرنے ہوتے ہیں جو وہ آزادی سے کرتے ہیں، اسی لیے میڈیا کو شکایت ہوتی ہے کہ نواز شریف بولتے کیوں نہیں ہیں، کیوں بیان کیوں نہیں دیتے، وہ میڈیا میں کیوں نہیں آتے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماء نے کہا کہ نواز شریف اسی لیے سامنے نہیں آتے کہ ان کے کسی بیان سے اس نظام میں کوئی رخنہ اندازی نہ ہو اور ورکنگ ریلیشن کے لیے وزیراعظم جس قسم کی سہولت محسوس کرتے ہیں وہ چلتے رہیں، یہ مت سمجھیں کہ نواز شریف اگر اس نظام سے نالاں ہیں، خفا ہیں، دل گرفتہ ہیں اور اس کے باوجود یہ نظام چل رہا ہے اور ان کی کوئی بات نہیں مانی جاتی یہ سب قیاس آرائیاں ہیں۔