علی نواز اعوان کا این ایچ اے حکام کے ساتھ اجلاس، بہارہ کہو فلائی اوور کی تعمیر کے حوالے سے تبادلہ خیال

جمعرات 20 اگست 2020 15:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے بہارہ کہو فلائی اوور کی تعمیر شروع کرنے کے لیے این ایچ اے حکام کے ساتھ اجلاس میں تبادلہ خیال کیا ہے،انہوں نے سترہ میل یو ٹرن کھولنے کے حوالے سے ٹائم لائن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں معاون خصوصی نے کہا کہ اس موقع پرملپور کے مقام پر پیڈسٹرین بریج کی تنصیب پر بھی بات چیت کی گئی۔

معاون خصوصی علی نواز اعوان نے ہدایت کی تمام منصوبوں پر کام شروع کیا جائے۔ متعلقہ حکام نے بتایا کہ تمام منصوبوں پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا. میٹنگ میں چیئرمین این ایچ اے،پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ اتھارٹی حکام اور این ایچ اے کے دیگر حکام،اور حلقہ این اے 53 سے این ایچ ایکوآرڈینیٹر نے شرکت کی۔