لاہور چیمبر میں سٹیٹ آف دی آرٹ پولیس خدمت مرکز کا افتتاح

جمعرات 20 اگست 2020 17:49

لاہور چیمبر میں سٹیٹ آف دی آرٹ پولیس خدمت مرکز کا افتتاح
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2020ء) آئی جی پنجاب شعیب دستگیر اور صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عرفان اقبال شیخ نے لاہور چیمبر میںسٹیٹ آف دی آرٹ 'پولیس خدمت مرکز'کا افتتاح کردیا جہاں لاہور چیمبر کے ممبران کو چودہ سے زائد سروسز مہیا کی جائیں گی، اس موقع پر لاہور چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر علی حسام اصغر ، نائب صدر میاں زاہد جاوید، سی سی پی او ذوالفقار حمید ، چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ سید حماد عابد، ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق احمد خان، ایس ایس پی سکیورٹیز فیصل شہزاد اور لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی ممبران ذیشان سہیل ملک، ارشد خان، شیخ سجاد افضل، حاجی آصف سحر،حارث عتیق سمیت تاجر برادری کی بڑی تعداد مو جود تھی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا کہ لاہور چیمبر میں خدمت مرکز کا قیام اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ لاہور چیمبر اور محکمہ پولیس دونوں تاجر برادری کی خدمت کیلئے پُر عزم ہیں، انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کے ساتھ ہر ممکن تعاون کو فروغ اور ان کا پولیس پر اعتماد قائم کرنا محکمہ کی اولین ذمہ داری ہے، پنجاب پولیس نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے گلوبل پورٹل بھی قائم کر دیاہے تاکہ وہ پولیس سے متعلق خدمات بآسانی حاصل کر سکیں ،انہوں نے کہا کہ سیف سٹی پروجیکٹ بہترین نتائج دے رہا ہے اور اس کا دائرہ کار مزید پانچ شہروں تک بڑھانے کا منصوبہ ہے ،انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے ہی سیف سٹی پروجیکٹ اور ماڈل پولیس سٹیشنز جیسے پروجیکٹ آگے بڑھ سکتے ہیں، صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ صنعتی علاقوں میں ماڈل پولیس سٹیشن قائم کرنے اور زیادہ تجارتی سرگرمیوں والے علاقوں میں پہلے سے موجود پولیس سٹیشن کو اپ گریڈ کرنے کی اشد ضرورت ہے،جس کیلئے تاجر برادری پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی، اس کے علاوہ سیف سٹی کے کیمرے کمرشل مارکیٹوں میں نصب کرنے کی بھی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر کے کئی ممبران نے مارکیٹوں میں بے تحاشا گداگروں کی شکایت کی ہے، اس مسئلے کو کاروباری طبقے و دیگر سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے ساتھ حل کیا جائے، لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے ٹریفک کے بہائو کو جاری رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس کے کردار کوسراہتے ہوئے اس میں مزید کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کاروباری برادری کیلئے مشترکہ سیمینار منعقد کرنے کی تجویز پیش کی۔