امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 1 فیصد کمی

جمعہ 21 اگست 2020 09:26

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2020ء) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 1 فیصد سے زیادہ کمی ہوئی جس کی وجہ اوپیک پلس ملکوں کی جانب سے تیل کی سپلائی ضرورت سے زیادہ ہونا اور اندرون ملک بیروزگاری الائونس کی درخواستوں میں غیر متوقع اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے کے بعد نرخ65 سینٹ (1.4 فیصد ) گر کر 44.72 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے اکتوبر کے لیے سودے 43 سینٹ (1 فیصد ) کمی کے ساتھ 42.68 ڈالر فی بیرل طے پائے۔

متعلقہ عنوان :