جامعہ مہران جامشورو میں کمپیوٹرازڈ داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد

پیر 24 اگست 2020 19:52

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2020ء) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کیمپس خیرپور میرس میں تیسرے روز بھی جامعہ مہران جامشورو میں کمپیوٹرازڈ داخلہ ٹیسٹ لیا گیا طلبہ و طالبات اور ان کے والدین کی جانب سے کمپیوٹرائزڈ طریقہ ِ ٹیسٹ کے انتظامات کو سراہا گیایاد رہے روزانہ دو شفٹوں میں 3ستمبر تک مرحلے وار روزانہ 800 طلبہ وطالبات سے ٹیلی کام، کمپیوٹر سسٹم اور سافٹ ویئر انجینئرنگ شعبوں میں داخلا ٹیسٹ لیا جائے گا جامعہ مہران کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی، رجسٹرار ڈاکٹر عبدالوحید عمرانی اور پری ایڈمیشن ٹیسٹ کمیٹی (پیٹکو) کے سربراہ اور ممبران سمیت وابسطہ ذمہ داران نے ٹیسٹ سینٹروں کا دورہ کیا ٹیسٹ کے دوران کورونا وبا کے احتیاطی اقدامات کی ایس اور پیز پر سختی سے عمل کرایا گیا۔