(ن) لیگ لوٹ مار بریگیڈ اپنی قیادت کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لئے مسلسل ڈھیٹائی سے جھوٹ بول رہے ہیں، ترجمان پنجاب حکومت

پیر 24 اگست 2020 21:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اگست2020ء) ترجمان پنجاب حکومت ڈاکٹر زرقا تیمور سہروردی نے کہاکہ (ن) لیگ کی لوٹ مار بریگیڈ اپنی قیادت کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لئے مسلسل ڈھیٹائی سے جھوٹ بول رہے ہیں (ن) لیگ نے اپنے دور میں پنجاب کا بجٹ صرف لاہور پر لگایا جس سے پنجاب کے دیگر شہروں کی عوام میں احساس محرومی بڑا، پی ٹی آئی کی حکومت نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ قائم کر کے احساس محرومی کا ازالہ کیا، آج پنجاب کے بجٹ کاپیسہ تمام شہروں میں بلاتفریق ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہو رہا ہے ،انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف عوام کی خدمت پر یقین اور ان کے بنیادی مسائل حل ہونے تک چین سے نہیں بیٹھے گی ۔

(جاری ہے)

فلسطینی پر پی ٹی آئی کی حکومت موقف دوٹوک اور واضح ہے ،ساری پاکستانی قوم فلسطینی بھائی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،اسرائیل فلسطینیوںکی زمین پر ناجائز قابض ہے ،فلسطین کو کسی صورت تنہاء نہیںچھوڑیںگے، پاکستانیوں کے دل فلسطینیوں اور کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ امت مسلمہ کو آج اتحا د کی اشد ضرورت ہے ، مسلم حکمران مصلحت پسندی کوچھوڑ کر کشمیر اور مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کریںگے۔