عتیقہ اوڈھو نے ڈرامہ سیریل’’پیار کے صدقے‘‘ کے سیکوئل کا عندیہ دے دیا

منگل 25 اگست 2020 11:47

عتیقہ اوڈھو نے ڈرامہ سیریل’’پیار کے صدقے‘‘ کے سیکوئل کا عندیہ دے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2020ء) اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے ڈرامہ سیریل’’پیار کے صدقے‘‘ کے سیکوئل کا عندیہ دے دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فاروق رند اور پروڈکشن ہائوس اس بارے سوچ رہے ہیں کہ ڈرامے کا سیکوئل بنایا جائے۔ا نہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں ڈرامہ رائٹر کے پاس بہت مارجن ہے کہ وہ اس کہانی کو آسانی سے آگے لے کر جا سکتے ہیں ۔جس میں سرمد کا انجام، وشما کا مستقبل اور منصورہ کی نئی زندگی وغیرہ پربہت کچھ لکھا جاسکتا ہے۔