شیخوپورہ ‘تحصیل کونسل کے کرپشن مافیا نے وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی گرانٹ کو بھی معاف نہیں کیا

جمعرات 27 اگست 2020 12:03

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اگست2020ء) تحصیل کونسل کے کرپشن مافیا نے وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی گرانٹ کو بھی معاف نہیں کیا وزیر اعظم عمران خان نے شیخوپورہ کے گاؤں گھنگ میں زندگی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کی خاطر خصوصی پیکج کی منظوری دی ہے جس کے تحت ترقیاتی کاموں کے کئی منصوبے شامل ہیں جن کے ٹینڈرز تحصیل کونسل کے بعض افسروں نے ملی بھگت کر کے ٹھیکیداروں کو دے دیئے ہیں اور ٹھیکیداروں کے درمیان اوپن مقابلہ نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری خزانے کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لاکھوں روپے میں لگایا گیا ہے اس ضمن میں متاثرہ ٹھیکیداروں کی طرف سے شدید احتجاج کیا گیا ہے تاہم تحصیل کونسل کے ذرائع نے کہا ہے کہ سرکاری فیس جمع کروانے والے تمام ٹھیکیداروں کو ٹینڈرز جاری کیے گئے تھے اگر ٹھیکیداروں نے باہمی طور پر پول کیا ہو تو اس میں ہمارے عملے کا کوئی قصور نہ ہے

متعلقہ عنوان :