چین میں تیار کردہ کورونا وائرس کی چار مختلف ویکیسینز انسانوں پر تجربات کے تیسرے مرحلے میں داخل

ہفتہ 29 اگست 2020 13:43

چین میں تیار کردہ کورونا وائرس کی چار مختلف ویکیسینز انسانوں پر تجربات ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2020ء) چین میں تیار کردہ کورونا وائرس کی چار مختلف ویکسینز انسانوں پر تجربات کے تیسرے مرحلے میں داخل ہوگئے۔ چینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ان میں سے بعض ویکسینز کے انسانوںپر تجربات کا تیسرا مرحلہ آئندہ ستمبر کے اوائل میں مکمل ہو جائے گا جبکہ اس مرحلہ کے حوالے سے ڈیٹا آئندہ نومبر میں متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق تیسرے مرحلے میں یہ ویکسینز ہزاروں افراد کی دی جا رہی ہیں تاکہ انسانوں کے لئے ان کے محفوظ ہونے کی تصدیق کی جا سکے۔

(جاری ہے)

چونکہ چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بہت کم رہ گئی ہے اس لئے چاروں ویکسینز کے تیسرے مرحلے کے تجربات بیرون ملک کئے جا رہے ہیں۔چائنا نیشنل بائیو ٹیک گروپ کی طرف سے تیار کردہ دو ویکسینز کے انسانوں تجربات کا تیسرا مرحلہ مشرق وسطیٰ اور جنوبی امریکہ کے ممالک میں جاری ہے جس کے دوران تیس ہزار افراد کو اس ویکسین کی خوراکیں دی جا رہی ہیں۔

ماہرین کے مطابق ویکسین کے عام استعمال سے قبل اس کے انسانوں پر تجربات کے چار مراحل مکمل ہونا ضروری ہیںاور اس کے ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ ویکسین متعلقہ مرض سے انسان کو کم از کم چھ ماہ تک محفوظ رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔

متعلقہ عنوان :