پاک بحریہ کاکراچی میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی آپریشن جاری
کراچی اور سندھ کے بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کی امدادی کاروائیاں جاری ہیں
پیر 31 اگست 2020 17:02
پاکستان بحریہ نے کراچی اور بدین، سندھ میں ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں کی رفتار مزید تیز کر دی ہے۔ پاکستان بحریہ نے ضلع بدین میں سول انتظامیہ کے تعاون سے ایل بی او ڈی نہر کے شگاف کی مرمت میں مدد کی۔ مختلف علاقوں سے سیلابی پانی کا نکاس بھی کیا گیا۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن کے دوران شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔
(جاری ہے)
یونس آباد،کاکا پیر، ناظم آباد اور سرجانی ٹاؤن کے بارش سے متاثرہ خاندانوں میں تیارکھانے کے سینکڑوں پیکٹ تقسیم کیے گئے۔
مزید برآں سرجانی ٹاؤن، یارو خان گوٹھ، یوسف گوٹھ، خمیسو گوٹھ میں ضروری اشیائے خوردونوش پر مشتمل سامان کے ہزاروں بیگ بھی تقسیم کیے گئے، کراچی کے مختلف علاقوں اور ڈسٹرکٹ بدین میں امدادی کیمپ بھی قائم کیے گئے۔بدین میں قائم میڈیکل کیمپوں میں پاک بحریہ کے اضافی ڈاکٹروں اور طبی ماہرین کو تعینات کیا گیا۔ موبائل میڈیکل ٹیموں نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ہزارسے زائد مریضوں کو علاج اور ادویات فراہم کیں۔ ڈیفنس اور کلفٹن کے علاقوں میں بھی سیلاب کی وجہ سے گھروں میں محصور مکینوں کو بڑے پیمانے پرطبی امداد فراہم کی گئی۔
پاک بحریہ کراچی اور سندھ میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کے لئے ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.