رکن قومی اسمبلی سردار محمد طالب حسن نکئی ،سینئر صحافی و اینکر پرسن سہیل وڑائچ کی پتوکی آمد‘ جگہ جگہ شاندار استقبال کیا گیا

بدھ 2 ستمبر 2020 13:20

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2020ء) رکن قومی اسمبلی سردار محمد طالب حسن نکئی ،سینئر صحافی و اینکر پرسن سہیل وڑائچ کی پتوکی آمد پر جگہ جگہ شاندار استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے رکن قومی اسمبلی سردار طالب ،اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کے ہمراہ پتوکی پارک میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا سینئر صحافی اور رکن قومی اسمبلی نے پتوکی کے مختلف مشہور علاقوں کا دورہ اور مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا اس موقع پر چیئر مین ذکات کمیٹی قصور میاں شیخ عبد الرزاق ،چیئرمین اور سیز چوہدری مختار احمد سینئر صحافی نوید بھٹی وائس چیئرمین مارکیٹ کمیٹی پتوکی چوہدری مراتب علی سمیت دیگر موقع پر موجود تھے تفصیلات کے مطابق جیو نیوز کی ٹیم اور سینئر اینکر پرسن جیو نیوز سہیل وڑائچ ،رکن قومی اسمبلی سردار محمد طالب حسن نکئی کی پتوکی آمد پر شاندار استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی سہیل وڑائچ نے بائی پاس پر واقع ڈی پی ایس سکول کا وزٹ کیا وزٹ کے بعد اسسٹنٹ کمشنر آفس پتوکی پہنچے وہاں پر نئی تعمیر ہونے والی پارک کا وزٹ اور پارک میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا اس کے بعد بھونیکی ،بہڑوال کلاں میں سکھ دور کے گرد وارہ گرونانک کا بھی دورہ کیا اس کے بعد پڈھانہ چک نمبر 45 پہنچے جہاں پر وائس چیئرمین مارکیٹ کمیٹی پتوکی چوہدری مراتب جٹ نے ان کا شاندار استقبال کیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی وہاں پر ترقیاں کاموں کا افتتاح کیا ڈھول کی تھاپ پر گھوڑوں نے خوب رقص کیا اس کے بعد کوٹ راجہ حمید ،راجہ غضنفر پہنچے وہاں پر لوگوں نے ان کا شاندار استقبال کیا پھول برسائے وہاں پر بھی ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا اس کے بعد رکھ والا اکبر آباد میں رکن قومی اسمبلی سردار محمد طالب حسن نکئی کے ڈیرہ پر پہنچے وہاں پر شاندار استقبال کیا گیا اس کے بعد رکن قومی اسمبلی سردار محمد طالب حسن نکئی کے رقبہ میں واقع خوب صورت جھیل پہنچے اور وہاں پر سینئر صحافی و اینکر جیو نیوز سہیل وڑائچ اور ان کی ٹیم نے پروگرام ایک دن جیو کے ساتھ کی مکمل ریکارڈنگ کی اس کے بعد مہمانوں کے لئے کھانے کا اہتمام کیا گیا کھانے میں بٹیرے ،مچھلی ،تکہ ،کباب ،فروٹ سمیت کافی اشیا موجود تھیں اس موقع پر چیئر مین ذکات کمیٹی قصور میاں شیخ عبدالرزاق ،چیئر مین اور سیز کمیشن قصور چوہدری مختار احمد ،سردار محمد ایاز نکئی ،چیف آفیسر تحصیل کونسل پتوکی چوہدری محمد اکرم ،سینئر صحافی محمد نوید بھٹی ،لیبر ونگ جوائنٹ سیکرٹری قصور چوہدری غلام رسول ،سابق صدر پتوکی بار ایسوسی ایشن خالد عمر سدھو ،مقصود ورک ،چوہدری عبد الحمید سندھو ،شہادت علی بھٹی ،ریحان اکبر ایڈووکیٹ ،چیئر مین چوہدری منشا سندھو ،چوہدری شاہد خان میو ،ملک وسیم اعوان ،نائب صدر پروفیشنل مرکزی انجمن تاجران پتوکی شیخ احسان ،انصاف ویلفیئر ونگ سٹی صدر پتوکی سردار ظہیر احمد ڈوگر ، ممبر ٹائیگر فورس شکر باری ،حافظ امداد حسین ،جاوید ڈھلوں ،سمیت دیگر موجود تھے