اعصام الحق قریشی یو ایس اوپن ٹینس مینز ڈبلز کے ابتدائی رائونڈ میں (آج) ایکشن میں نظر آئیں گے

بدھ 2 ستمبر 2020 14:00

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2020ء) پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکے برطانوی جوڑی دار ڈومینک انگلوٹ رواں سال کے دوسرے گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کے ابتدائی رائونڈ میں (آج) جمعرات کو ایکشن میں نظر آئیں گے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکے برطانوی جوڑی دار ڈومینک انگلوٹ کا میگا ایونٹ کے مینز ڈبلز کے پہلے رائونڈ میں فرانسیسی کھلاڑی نکولس مہوٹ اور ان کے جرمن جوڑی دار جان لینارڈ سٹروف سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :