یو ایس اوپن ٹینس مینز سنگلز، ڈومینک تھیم، اینڈی مرے، ڈینیئل مدویدوف، ڈیوڈ ایوانز اور کیرن خچانوف دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

بدھ 2 ستمبر 2020 14:10

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2020ء) آسٹریا کے ڈومینک تھیم، انگلینڈ کے اینڈی مرے، روس کے ڈینیئل مدویدوف، انگلینڈ کے ڈیوڈ ایوانز اور اور روس کے کیرن خچانوف رواں سال کے دوسرے گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے جبکہ ہسپانوی فلسیانولوپیز، اطالوی ٹینس سٹار اینڈرس سیپی اور فرانسیسی کھلاڑی جریمی چارڈے ابتدائی رائونڈ میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

رواں سال کا دوسرا گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ امریکہ کے شہر نیویارک سٹی میں شروع ہوچکا ہے۔ یو ایس ٹی اے بلی جین کنگ نیشنل ٹینس سینٹر میں کھیلے جارہے میگا ایونٹ کے مینز سنگلز کے ابتدائی رائونڈ میں آسٹریا کے سیکنڈ سیڈڈ ڈومینک تھیم نے ہسپانوی حریف اینٹونی منار کے خلاف 7-6(8-6) 6-3 سے برتری حاصل تھی کہ حریف کھلاڑی فٹنس مسائل کے باعث مقابلہ جاری نہ رکھ سکے اور تھیم نے بآسانی دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کے اینڈی مرے نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد جاپان کے نیشیوکا کو 4-6, 4-6 7-6 (7/4),7-6 (7/5), اور 6-4سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے دوسرے رائوند تک رسائی حاصل کرلی۔ روس کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ ڈینیئل مدویدوف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹائن کے فیڈریکو ڈیلبونس کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1، 6-2 اور 6-4 سے ہر اکر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔ پہلے رائونڈ کے دیگر میچوں میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ایوانز اور اور روس کے کیرن خچانوف، اٹلی کے میٹیو بریٹینی، روس کے آندرے روبلو، بلغاریہ کے گریگور دیمتروف، ہسپانوی روبرٹو باٹیسٹا آگٹ، کینڈین میلوس رائونک،الیکس ڈی منار، فرانس رچرڈ گیسکٹ، کروشیا کے مارین کلک اور کینیڈین واسک پوسپیسل نے کامیابی حاصل کرلی۔