م*پشاور ، سالانہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس کیلئے تیاریوں کا سلسلہ زور و شور سے جاری

%کانفرنس میں پشاور،سوات،دیر اپر،دیر لوئر،ملاکنڈ،صوابی،نوشہرہ،چارسدہ اور کرک سمیت صوبے کے دیگر اضلاع سے بڑے پیمانے پر کارکنان شرکت کریں گے،ٹی ایل پی

بدھ 2 ستمبر 2020 18:46

W پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 ستمبر2020ء) تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام7ستمبر کو منعقد ہونے والی عظیم الشان سالانہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس کیلئے تیاریوں کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے اورپشاورسمیت صوبے کے دیگر اضلاع سے بڑے پیمانے پر تحریک کے کارکنوں نے پشاورآمد کیلئے سامان سفر تیار کرلیا ہے جو7ستمبر کی صبح قافلوں کی شکل میں چوک یادگار پشاورپہنچیں گے جہاں تحریک لبیک کے مرکزی امیر شیخ الحدیث علامہ حافظ خادم حسین رضوی خصوصی خطاب کریں گے ۔

کانفرنس کی تیاریوں کا گزشتہ روز تحریک لبیک کے صوبائی امیر علامہ ڈاکٹر محمد شفیق امینی اور صوبائی ناظم اعلیٰ ملک فلک نیاز نے جائزہ لیا اور اس سلسلے میں کارکنوں کو خصوصی ہدایات جاری کیں ۔کانفرنس میں پولیس کے علاوہ تحریک لبیک کے رضا کار بھی سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے صوبائی امیر ڈاکٹر شفیق امینی کا کہناہے کہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس میں پشاورسمیت سوات،دیر اپر،دیر لوئر،ملاکنڈ،صوابی،نوشہرہ،چارسدہ اور کرک سمیت صوبے کے دیگر اضلاع سے بڑے پیمانے پر کارکنان شرکت کریں گے جبکہ بڈھ بیر،اکبر پورہ،چمکنی،شیخان،سنگو،پشتہ خرہ ،لالہ کلے سمیت دیگر نواحی علاقوں سے بھی بڑی تعداد میں تحریک لبیک کے کارکنان شرکت کر رہے ہیں ۔

اسی طرح کانفرنس میں پشاورکے شہریوں کو بھی شرکت کی خصوصی دعوت دی جارہی ہے ۔تحریک لبیک کے زیر اہتمام پشاورکی تاریخ میں ایک بہت بڑی کانفرنس منعقد کی جارہی ہے ۔