سٹاک مارکیٹ میں کاروباری حجم ساڑھی15 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

جمعرات 3 ستمبر 2020 20:51

سٹاک مارکیٹ میں کاروباری حجم ساڑھی15 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 ستمبر2020ء) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری حجم ساڑھی15 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 353 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، جس سی100 انڈیکس 42 ہزار 188 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے ایک مرتبہ پھر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔

353.26 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔100 انڈیکس 8 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ اضافے کے بعد 42 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

آج پاکستان سٹاک مارکیٹ میں چوتھے کاروباری روز کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، صبح سوا 10 بجے انڈیکس میں 346.59 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 42 ہزار کی نفسیاتی حد بحال کر چکا تھا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.84 فیصد کی بہتری ریکارڈ کی گئی۔

ٹریڈنگ کے دوران 54 کروڑ 7 لاکھ 63 ہزار 746 شیئرز کا لین دین سے ایک مرتبہ پھر سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔ واضح رہے گزشتہ روز امریکی ادارے ’مارکیٹ کرنٹس ویلتھ نیٹ‘ کی جانب سے عالمی مالیاتی اداروں کی کارکردگی پر تحقیق پیش کی ہے۔ جس میں بتایا گیا کہ پاکستان کی سٹاک مارکیٹ نے ایشیا میں سب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔