چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ کی شہر میں دکانداروں کی ما ل بر دار گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ ،تنگ کر نے کی شدید مذمت

کسی کو بھی صنعت وتجارت سے وابستہ افراد کے ساتھ امتیازی سلوکروا رکھنے کی اجازت نہیں دینگے ، سینئر نائب صدر بد ر الدین کاکڑ

جمعہ 4 ستمبر 2020 23:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2020ء) ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلوچستان کے سنیئر نا ئب صدر بدر الدین کا کڑ نے کو ئٹہ شہر کے حدود میں دکانداروں کی ما ل بر دار گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ اور انہیں تنگ کر نے کی مذمت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ بلو چستان کسی کو بھی صنعت وتجارت سے وابستہ افراد کے ساتھ امتیازی سلوکروا رکھنے کی اجازت نہیں دے گی۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے جمعہ کے روز مر کزی انجمن تا جران بلو چستان کے صدر عبدالرحیم کا کڑ اورمحمد یا سین مینگل کے ساتھ ملا قات کے موقع پر با ت چیت کر تے ہو ئے کیا۔مر کزی انجمن تا جران کے صدر عبدالرحیم کا کڑ اور یا سین مینگل نے بتا یا کہ کو ئٹہ شہر کے دکا نداروں کی شہر کے نواحی علا قوں اور مضا فات میںوئیر ہا ئوسز اور گودامزہیں جہاں سے وہ دکانوں یا پھر دکا نوں سے ما ل گو داموں اور وئیر ہا ئوسز تک گاڑیوں کے ذریعے منتقل کر تے ہیں لیکن اس دوران خود کو کسٹم ،کسٹم انٹی لیجنس ، پو لیس و دیگر کے اہلکا ر ظا ہر کر نے والے لو گ مذکو رہ گاڑیوں کو روکنے اور انہیںڈیوٹی و دیگر کے کاغذات دکھا نے کا مطا لبہ کر تے ہیں بلکہ ان سے رقوم بھی لی جا تی ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ کو ئٹہ شہر کے کمر شل علا قے میں دکانداروں کی ما ل بردارگاڑیوں کو روکنا خلاف قانون ہیں ہمسائیہ ممالک کے ساتھ بارڈرز، قومی شاہرا ہوں اور شہر کے خا رجی و داخلی راستوں پر بھی چیک پوسٹیں مو جو د ہیں لیکن اس کے با وجود ان گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کی جا تی ہیں جو شہر کے حدود کے اندرشاپنگ پلا زوں ،ما رکیٹوں یا پھر دکانوں کو ما ل پہنچا تے ہیں یا پھر یہاں سے ما ل گوداموں اور وئیر ہا ئوسز کو منتقل کر تے ہیں اس عمل نے کو ئٹہ شہرکے تا جروں کو ذہنی کرب میں مبتلا کر رکھا ہے جس کا تدارک ہو نا چا ہئیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیمبر آف کا مرس اینڈانڈسٹری کے سنیئر نا ئب صدر بدرا لدین کا کڑ نے صو با ئی دارلحکومت کے حدود میںتا جروں کی ما ل بر دار گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ اور انہیں بے جا تنگ کر نے کی مذمت کی اور کہاکہ چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ بلو چستان کسی کو بھی صنعت وتجارت سے وابستہ افراد کے ساتھ امتیازی سلوکروا رکھنے کی اجازت نہیں دے گی۔انہوں نے یقین دہا نی کرا ئی کہ چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ اور صو بے بھر کے تا جروں کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے ان کی آواز بنے گی انہوں نے گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ اور انہیں تنگ کر نے سے متعلق مسئلے کو حکام با لا تک پہنچا نے کی بھی یقین دہا نی کرا ئی اور کہا کہ چیمبر آف کا مرس مرکزی انجمن تا جران کا ہر فورم پر ساتھ دے گی۔

متعلقہ عنوان :