آج بھی ملک کا ہر فرد اور بچہ بچہ افواج پاکستان کے ساتھ مل کر ملکی دفاع کے لئے دشمن کاڈٹ کر مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے، وصال محمد خان

ہفتہ 5 ستمبر 2020 10:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2020ء) پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے کہا ہے کہ آج بھی ملک کا ہر فرد اور بچہ بچہ افواج پاکستان کے ساتھ مل کر ملکی دفاع کے لئے دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے،یوم دفاع کے حوالے سے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج، رینجرز اور پولیس کے شہدا کی ملکی دفاع کے لئے قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ان کی قربانیوں کو کبھی بھلا یا نہیں جا سکتا اور نہ ہی نظر انداز کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے کہا ہے کہ پاک فوج کے شہدا کے گھروں پر جاکر ان کے اہل خانہ، والدین اور بچوں سے ملاقات دلی ہمددری کا اظہار کیا جائے اور وطن عزیز کے لیے جان نچھاور کرنے والے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پروگرام کرکے ان شہدا کی قبر وںپر پھولوں کی چادر چڑھائی جائیں اور ان کے اور ملک و قوم سربلندی کے لئے دعائیں جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں ہمیشہ اپنے شہدا کویاد رکھتی ہیں۔ انٹرنیشنل نیٹ بال کھلاڑی امہ لیلیٰ کلثوم رانا نے کہا کہ آج یوم دفاع کے موقع پر کھیلوں کے میچز شروع ہونے سے قبل اور اختتام پر ملک کی ترقی وخوشحالی اور سربلندی کے علاوہ ہمارے بہادر نوجونواں جنہوں نے ملک پاکستان کے لئے اپنی جانوں کے نذرانہ پیش کئے ان شہداء کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں اور اپنے اپنے علاقوں میں شہداء کے مزاروں پر حاضری دیکر پھول چڑھا کر بھی دعائیں کریں۔

اولیمپئن شبانہ اختر نے کہا کہ 6 ستمبر کا دن بہت ا ہم ہے اور ہم 1965ء کی جنگ کے شہدا کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کر تے ہیں اورپوری قوم پاکستان میں یومِ دفاع قومی جوش وجذبے سے مناتی ہے۔ انہوں نے افواج پاکستان کے نوجوان کی ملک کے لئے خدمات اور جانوں کے نذرانے کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہید کی جوموت ہے وہ قوم کی حیات ہے ، پاک فوج تیری عظمت کو سلام!اے وطن تو ہمیشہ سلامت رہے۔