سونے کی قیمت میں 300 روپے فی تولہ اضافہ ہوگیا

ہفتہ 5 ستمبر 2020 20:59

سونے کی قیمت میں 300 روپے فی تولہ اضافہ ہوگیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2020ء) رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز شہر کی صرافہ مارکیٹوں اور بازاروں میں خالص سونے کی قیمت میں 300 روپے فی تولہ اضافہ کردیا گیا جس کے بعد صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 16 ہزار روپے فی تولہ جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 6 ہزار 333 روپے تولہ کی سطح پر دیکھنے میں آئی۔

(جاری ہے)

اس طرح چاندی کی قیمت میں 10 روپے فی تولہ کی کمی کے بعد چاندی 1 ہزار 380 روپے فی تولہ کی سطح پر آگئی۔