جولائی 2020ء کے دوران یوریا کھاد کی فروخت میں 24 فیصد اضافہ

اتوار 6 ستمبر 2020 09:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2020ء) جولائی 2020ء کے دوران یوریا کھاد کی فروخت میں 24 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ نیشنل فرٹیلائیزر ڈویلپمنٹ سینٹر ( این ایف ڈی سی) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2020ء کے دوران یوریا کھاد کی فروخت 5 لاکھ 75 ہزار ٹن تک بڑھ گئی جبکہ جولائی 2019 ء میں 4 لاکھ 65 ہزار ٹن یوریا کھاد فروخت کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اس طرح جولائی 2019ء کے مقابلہ میں جولائی 2020ء کے دوران یوریا کھاد کی فروخت میں ایک لاکھ 10 ہزار ٹن یعنی 24 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈی اے پی کھاد کی فروخت میں 41 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :