رواں مالی سال 2020-21ء کے دوران پاکستان کی مجموعی قومی پیداوارکی شرح نمو1.8فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے ، انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل فنانس

اتوار 6 ستمبر 2020 10:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2020ء) انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل فنانس( آئی آئی ایف) نے کہا ہے کہ رواں مالی سال 2020-21ء کے دوران پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار( جی ڈی پی) کی شرح نمو1.8فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق کووڈ19- کی وبا کی وجہ سے گذشتہ مالی سال 2019-20ء کے دوران پاکستان کی مقامی طلب میں 2 فیصد کمی جبکہ مصنوعات اورخدمات کی برآمدات میں 1.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب دوران سال ملکی درآمدات میں 7.3 فیصد کی کمی سے تجارتی خسارہ کم کرنے میں مدد ملی ہے۔ آئی آئی ایف نے کووڈ19- وبا کے دوران معاشی سرگرمیوں کی بحالی اور صحت کے شعبہ کی ترقی اور بہتری کیلئے حکومتی اقدامات کو اطمینان بخش قرار دیا ہے جن کے تحت پالیسی ریٹ میں 625 بیسک پوائنٹس کی کمی کے علاوہ1240 ارب روپے کے معاشی پیکج کے اقدامات شامل ہیں۔ آئی آئی ایف نے کہا ہے کہ حکومت کے اقدامات کے نتیجہ میں رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح نمو1.8 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :