ایک ہزارسی سی کاروں کی فروخت میں جولائی کے دوران 24.83 فیصدکمی

اتوار 6 ستمبر 2020 12:21

اسلام آباد ۔ 06ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2020ء) ملک میں ایک ہزارسی سی کاروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے ماہ میں 24.83 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

(جاری ہے)

آل پاکستان آٹو موٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2020ء میں ملک میں ایک ہزارسی سی کاروں کی پیداوار 1728 یونٹ اورفروخت 1643 یونٹ ریکارڈکی گئی،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں ایک ہزارسی سی کاروںکی پیداوار5060 یونٹ اور فروخت 2051 یونٹ ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ سال جولائی میں ملک میں ویگن آرکی پیداوار 2767 یونٹ اورفروخت 843 یونٹ رہی تھی۔رواں سال جولائی میں سوزوکی ویگن آر کی پیداوار 300 یونٹ اورفروخت 566 یونٹ رہی۔اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019 ء میں ملک میں سوزوکی کلٹس کی پیداوار 2293 یونٹ اورفروخت 1208 یونٹ رہی تھی، رواں سال جولائی میں ملک میں اس ماڈل کی پیداوار 1428 یونٹ اورفروخت1077 یونٹ ریکارڈکی گئی۔

متعلقہ عنوان :