گزشتہ کاروباری ہفتہ کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج 42 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گئی

اتوار 6 ستمبر 2020 12:26

اسلام آباد ۔ 06ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2020ء) گزشتہ کاروباری ہفتہ کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) 42 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گئی۔

(جاری ہے)

دوران ہفتہ پی ایس ایکس میں 3.6 فیصد یعنی 1434 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور کے ایس ای۔100 انڈکس 42 ہزار 23 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ پی ایس ایکس کی رپورٹ کے مطابق 28 جنوری 2020ء کے بعد پہلی پی ایس ایکس نے مرتبہ 42 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کی ہے۔ کووڈ۔19 کی وبا کے باعث مارچ میں پی ایس ایکس 27ہزار 228 پوائنٹس تک کم ہو گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :