فرسٹ حبیب مضاربہ کی آمدنی میں نو ماہ کے دوران 11.30 فیصد اضافہ

پیر 7 ستمبر 2020 10:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2020ء) گزشتہ مالی سلا کے پہلے نو ماہ کے دوران فرسٹ حبیب مضاربہ (ایف ایچ اے ایم) کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 11.30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے مالیاتی اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ 2019-20ء میں کمپنی کو 266 ملین روپے اور بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا ہے جبکہ جولائی تا مارچ 2018-19ء کے دوران ایف ایچ اے ایم نی239 ملین روپے کی خالص آمدنی کی تھی۔

اس طرح مالی سال 2018-19ء کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2019-20ء کے پہلے نوماہ میں فرسٹ حبیب مضاربہ کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 27 ملین روپے یعنی 11 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ منافع میں اضافہ کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدنی بھی 1.18 روپے کے مقابلہ میں 1.32 روپے فی حصص تک بڑھ گئی۔

متعلقہ عنوان :