نمر انڈسٹریل کیمیکلز کی آمدنی میں گزشتہ مالی سال کے دوران 9.9 فیصد اضافہ

پیر ستمبر 10:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2020ء) مالی سال 2019-20ء کے دوران نمر انڈسٹریل کیمیکلز کی خالص آمدنی میں 9.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق 30 جون 2020ء کو ختم ہونے والے مالی سال کے لئے کمپنی کا بعداز ٹیکس منافع 1.1 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ 30 جون 2019ء کو ختم ہونے والے مالی سال میں نمبر انڈسٹریل کیمیکلز کو 965.9 ملین روپے بعد از ٹیکس آمدن ہوئی تھی۔ اس طرح مالی سال 2018-19ء کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2019-20ء کے دوران نمبر انڈسٹریل کیمیکلز کی خالص آمدنی میں 133.1 ملین روپے یعنی 9.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :