سرگودھا ‘پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن اور وثیقہ نویس یونین نے رجسٹریوں میں اعتراضات لگا کر رکاوٹیں پیدا کرنے کے خلاف اپنے احتجاج کی کال موخر کر دی

پیر 7 ستمبر 2020 12:25

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2020ء) پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن اور وثیقہ نویس یونین نے رجسٹریوں میں اعتراضات لگا کر رکاوٹیں پیدا کرنے کے خلاف اپنے احتجاج کی کال موخر کر دی جس کا فیصلہ رجسٹرار سے ملاقات کرنے والے وفد کو مسائل کے حل کی یقین دہانی پر کیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن اور وثیقہ نویس یونین کے عہدیدران پر مشتمل وفد نے گزشتہ روز محکمہ مال سرگودھا کے سب رجسٹرار ملک اعجاز اعوان سے ملاقات کی اور رجسٹریوں کی مد میں در پیش مسائل اور معاملات زیر غور آئے۔

اس ملاقات میں سب رجسٹرار سیاعجاز اعوان نے رجسٹریوں کے بارے میں عوام کو درپیش مسائل بغور سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کروائی جس پر پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن نے اپنے احتجاج کو موخر کرنے کا اعلان کر دیا گیا-جن کا کہنا ہے کہ اگر درپیش مسائل کو یقین دہانی کے بوجود دور نہ کیا گیا تو آئندہ لائحہ عمل کے لئے اجلاس طلب کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :