ایل ڈی پی کی قیادت کے امیدواروں کی حمایت حاصل کرنے کی کاوشیں

پیر 7 ستمبر 2020 12:46

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2020ء) جاپان کی مرکزی حکمران جماعت لبرل ڈیمو کریٹک پارٹی، ایل ڈی پی کی قیادت کرنے کے اٴْمیدوار قانون ساز 14 ستمبر کو پارٹی کے صدارتی انتخاب سے قبل حمایت حاصل کرنے کوششیں کر رہے ہیں۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق چیف کابینہ سیکرٹری سٴْوگا یوشی ہیدے نے اپنی ترجیحات کا آن لائن اعلان کرتے ہوئے ایک نعرہ بھی جاری کیا ’اپنی مدد آپ، امداد باہمی، عوامی معاونت اور سماجی رشتوں پر زور دیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوشش کے ساتھ معیشت کو دوبارہ مضبوط بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ سال کے وسط تک وہ جاپان کے ہر شہری کے لیے ویکسینز کاحصول یقینی بنانے کے لئے کام کریں گے۔انکی دیگر ترجیحات میں حکومتی اداروں کے مابین گروہ بندی پر قابو پانا اور دیہی علاقوں میں معاشی بحالی شامل ہیں۔دیگر دو امیدواروں نے مقامی شاخوں سے حمایت کے حصول کے لیے ٹوکیو سے باہر کا الگ الگ دورہ کیا۔ایل ڈی پی کے پالیسی سربراہ اور سابق وزیرِخارجہ فومیو کِشیدا نے یاماناشی اور شیزواوکا کا دورہ کیا اور وہاں پارٹی اراکین سے ملاقاتیں کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :