پاکستان جرمنی کے شہرفرینکفرٹ میں ٹیکسٹائل نمائش میں شرکت کرے گا، ٹی ڈی اے پی

پیر 7 ستمبر 2020 12:46

پاکستان جرمنی کے شہرفرینکفرٹ میں ٹیکسٹائل نمائش میں شرکت کرے گا، ٹی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2020ء) پاکستان جرمنی کے شہرفرینکفرٹ میں آئندہ سال کے آغاز پرہونے والی ہیم ٹیکسٹائل نمائش میں شرکت کرے گا۔یہ نمائش 12 تا15 جنوری 2021 منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ہیم ٹیکسٹائل نمائش دنیا بھر میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی سب سے بڑی نمائشوں میں شمارہوتی ہے۔اتھارٹی کے مطابق اس نمائش سے پاکستانی کمپنیوں کو بین الاقوامی خریداروں سے روابط بڑھانے کے مواقع دستیاب ہوں گے۔ ہیم ٹیکسٹائل نمائش 2020ء میں پاکستان پویلین میں 231 پاکستانی کمپنیوں نے اپنے سٹال لگائے تھے۔

متعلقہ عنوان :