حکومت گڈزٹرانسپورٹرز سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کرے‘ اظہر قادری

ہم محب وطن ہیں ،دوبارہ قانون پر من و عن عمل کروانے کیلئے ہڑتال کی طرف نہ لیجایا جائے ‘ جنرل سیکرٹری گڈز ٹرانسپورٹر اونرز ایسوسی ایشن

پیر 7 ستمبر 2020 14:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2020ء) آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری محمد اظہرقادری نے کہاہے کہ حکومت گڈزٹرانسپورٹرز سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کرے، ہم محب وطن لوگ ہیں ہمیں دوبارہ قانون پر من و عن عمل کروانے کیلئے ہڑتال کی طرف نہ لیجایا جائے، حکومت ایکسل لوڈ قانون پر مکمل عملدرآمد کو فی الفور یقینی بنائے۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے ملاقات کے لئے آنے والے ایسوسی ایشن کے رہنما ئو ں چوہدری قمر الزمان گل،حاجی الیاس بابر،حاجی ناظم الدین بردی،حاجی محمد اظہر سراج و د یگر سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ اوور لوڈڈ ٹرک ٹرالر قانون کی آنکھوں میں دھول جھونک کر قانون کا مذاق اڑاتے ہوئے آج بھی قومی شاہراہوں پر رواں دواں ہیں ،لاانفورسمنٹ ادارے لاقانونیت کو ختم کرنے میں ناکام کیوں ہیں، ہم حکومت کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم اوور لوڈنگ کے خاتمے اور ملکی مفاد میں دیئے گئے عدالتی آرڈر ایکسل لوڈ قانون پر مکمل عملدرآمد کروانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :