عامر لیاقت حسین کی معصوم بچی مروہ کے گھرتعزیت کے لیے آمد، عوام کی جانب سے احتجاج ،عامرلیاقت بغیرتعزیت کے ہی واپس جانے پر مجبور

منگل 8 ستمبر 2020 21:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2020ء) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی پیر بخاری کالونی میں معصوم بچی مروہ کے گھرتعزیت کے لیے آمد پر عوام نے ترقیاتی فنڈمیں خوردبرد پر ہنگامہ آرائی کی،عامرلیاقت بغیرتعزیت کے ہی واپس جانے پر مجبور ہوگئے۔

(جاری ہے)

منگل کو تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت اپنے حلقے میں واقع پی آئی بی کالونی میں زیادتی اور تشددکے زریعے قتل کی جانے والی 5سالہ مروہ کے گھرتعزیت کے لیے پہنچے ،عوام نے عامرلیاقت کو دیکھتے ہی ان کے خلاف شدید نعرے بازی۔

عوام نے حکومت کا غصہ عامر لیاقت حسین پر نکا ل دیا۔عامر لیاقت کو معززین علاقے نے حصار میں لے کربخیریت واپس بھیج دیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت میں عوام پریشان ہیں یہاں ایم این اے صرف فوٹوسیشن کے لیے آئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عامرلیاقت نے فنڈ کا ایک روپیہ بھی علاقے میں نہیں لگایا۔عامر لیاقت مروہ کے لواحقین سے تعزیت سے کیے لئے آئے تھے ،عوام نے شورشرابا کیاجس کے باعث عامر لیاقت واپسی جانے پر مجبورہوگئے