انسداد ڈینگی کے حوالہ سے حفاظتی تدابیر اپنانے کے سلسلہ میں عوام کیلئے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے‘ڈپٹی کمشنر ننکانہ

جمعرات 10 ستمبر 2020 13:37

انسداد ڈینگی کے حوالہ سے حفاظتی تدابیر اپنانے کے سلسلہ میں عوام کیلئے ..
جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کے حوالہ سے حفاظتی تدابیر اپنانے کے سلسلہ میں عوام کیلئے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے اور اس حوالہ سے ہسپتال، بس سٹینڈز،مارکیٹوں اور بازاروں سمیت گلی محلوں اور دیگرپبلک مقامات پرڈینگی کے خلاف حکومت کی طر ف سے اٹھائے گئے اقدامات اور حفاظتی تدابیر کے بارے بینرز آویزاں کئے جائیں۔

ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمدنے کہا کہ حالیہ بارشوں کے دوران اپنے گھروں کی چھتوں کی خصوصی طور پر صفائی ستھرائی کا انتظام کیا جائے۔ ڈینگی مچھر کا موثر تدارک شہریوں میں آگاہی سے ہی ممکن ہے۔ ڈینگی جیسے موذی مرض سے بچنے کیلئے حکومت پنجاب نے ہنگامی بنیادوں پر حفاظتی تدابیر کے بارے آگہی پروگرام شروع کیا ہوا ہے جسے کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئیشہریوں کا تعاون ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرنے ہدایت کی کہ ڈینگی مچھر کے مکمل تدارک کیلئے محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ افسران ٹیم ورک کے تحت کام کریں اور عوام کو بہترین محکمانہ سروسز پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں اور ارد گردکے ماحول کوصاف ستھرا رکھیں اور ڈینگی کے مکمل خاتمہ کیلئے حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کو سختی سے یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اپنیگھروں،کوٹھیوں،سوئمنگ پولز،دفاتر،فیکٹریوں،کارخانوں اور ملوں میں واقع پانی کی ٹینکیوں،گھڑوں اور کولرز وغیرہ کو ڈھانپ کر رکھیں انہوں نے کہا کہ سرکاری سطح پر انسداد ڈینگی اقدامات کے علاوہ اس وبائ پر قابو پانے کے لئے عوامی تعاون بھی ناگزیر ہے۔