ڈیرہ اسماعیل خان،دوشیزہ کے مکان میں داخل ہوکر ا س کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نوجوان کو مہنگی پڑ گئی، مقدمہ درج

جمعرات 10 ستمبر 2020 16:58

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2020ء) دوشیزہ کے مکان میں داخل ہوکر ا س کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نوجوان کو مہنگی پڑ گئی،نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ چودھوان کی حدود کوٹ تگہ میں نوجوان رات کے وقت دوشیزہ کے مکان میں داخل ہوگیا اور اسے پکڑ کر چھیڑ چھاڑ کرنے لگا ،اس دوران شور شرابے پر اہل خانہ بیدار ہوگئے اور نوجوان کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ وہاں سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگیا ،پولیس نے دوشیزہ کے والد کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :