وفاقی دارالحکومت کے علاقہ انڈسٹریل ایریا میں خاتون سائیکلسٹ کوہراساں کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کی ہدایات جاری

جمعہ 11 ستمبر 2020 14:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2020ء) وفاقی دارالحکومت کے علاقہ انڈسٹریل ایریا میں خاتون سائیکلسٹ کوہراساں کرنے کے واقعہ کا اعلی حکام نے نوٹس لے لیا ہے۔ متعلقہ ایس ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ انڈسٹریل ایریا کو ملزمان کی گرفتاری کی ہدایات جاری کر دیں۔

(جاری ہے)

متعلقہ ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ انڈسٹریل ایریا نے متاثرہ خاتون سائیکلسٹ سے رابطہ کرکے وقوعہ کے بارے میں تفصیلات حاصل کی ہیں۔ پولیس سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے وقوعہ کے متعلق تفتیش کررہی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ وقوعہ میں ملوث شخص کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :