صاحبزادہ پیر سید نورالحسن جیلانی القادری کی اپیل پر سندھ بھر میں یوم دفاع ناموس صحابہ ؓ منایا گیا

جمعہ 11 ستمبر 2020 23:35

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2020ء) جماعت قادری پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ پیر سید نورالحسن جیلانی القادری کی اپیل پر سندھ بھر میں یوم دفاع ناموس صحابہ ؓ منایا گیا،اس سلسلے میں مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کے دوران آئمہ کرام اورخطباء مساجد نے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم کی شان و عظمت بیان کی جبکہ بعد نماز جمعہ سینکڑوں مساجد کے سامنے گستاخانِ صحابہ کے خلاف ہزاروں نمازیوں نے بھر پور احتجاج ریکارڈ کرایا جن سے علامہ قاری نوید حنفی، علامہ قاری مفتی محمد رفیق سکندری ، علامہ قاری مدثر رضا قادری، علامہ قاری عبدالستار ہاشمی،قاری مقبول حسین قادری،علامہ قاری آصف قادری اور علامہ محمد نور قادری سمیت دیگر آئمہ کرام اور خطباء مساجد نے اپنے خطاب میں کہا کہ جس طرح نبی کریم ﷺ کی عظمت اورحرمت ہمارے ایمان کی بنیاد ہے اسی طرح عظمت صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اورخلفائے راشدین رضوان اللہ علیہم اجمعین ان کی عزت،حرمت اورعظمت ہمارے ایمان کا جزہے ان کی تکفیر کرنے والا دائرہ اسلام سے خارج ہے اور ان کی توہین و تنقیص حرام اور قابل مذمت اورتعزیرکے لائق جرم ہے ۔

(جاری ہے)

آئمہ کرام نے مزید کہاکہ ایسی ہر تقریر اورتحریر سے اجتناب کرنا چاہئے جس سے کسی بھی مکتبہ فکر کی دل آزاری اور اشتعال کا باعث بنے لیکن بعض بدبخت عناصر نے عاشورہ کے موقع پر صحابہ کرام کی شان میں توہین کرکے امتِ مسلمہ کی دل آزاری کی ہے جو کہ ملک کو فرقہ وارانہ فسادات کی جانب دھکیلنے ایک سوچی سمجھی سازش ہے جبکہ حکمرانوں کا طرز عمل اور رویہ بتا رہا ہے کہ انہیں وطن عزیز کے استحکام اور امن سے کوئی دلچسپی نہیں ہے کیونکہ انہوں نے ابتک گستاخانہ صحابہ ؓ گرفتار نہیں کیا ہے جو کہ حکمرانوں کی بددیانتی کو ظاہر کرتا ہے ۔

انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے والے عناصر اور صحابہ کرام کی شان میں توہین کرنے والے شرپسندوں کو فوری گرفتار کرے تاکہ آئندہ کوئی شرپسند عناصر ایسی مجرمانہ حرکت نہ کر سکی