بنگلہ دیش ،ماں اور بیٹے کے کرکٹ کھیلنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

11 سالہ شیخ یامین سنن کو اپنی برقع پوش والدہ جورنا اختر کو آئوٹ کرکے شاہد آفریدی کے سٹائل میں جشن مناتے دیکھا گیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 12 ستمبر 2020 15:43

بنگلہ دیش ،ماں اور بیٹے کے کرکٹ کھیلنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 ستمبر 2020ء ) بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھاکہ کے پلٹن میدان میں ماں اور بیٹے کے کرکٹ کھیلنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیمنٹ کی پچ پر ایک دلچسپ کرکٹ پریکٹس سیشن میں 11 سالہ شیخ یامین سنن کو برقع پہنی خاتون کو لیگ سپن بائولنگ کرواتے دیکھا گیا ،تفتیش سے معلوم ہوا کہ جورنا اختر نامی یہ خاتون بچے کی ماں ہے۔

ماں بیٹے نے ایک ایک کرکے بیٹنگ اور بائولنگ کے جوہر دکھائے اور یامین سنن اپنی والدہ کو لیگ سپن بائولنگ کے ذریعے بولڈ کرنے پر بے انتہاء خوش نظر آئے اور سابق پاکستانی کرکٹ کپتان شاہد آفریدی کی طرح دونوں ہاتھ فضاء میں بلند کرکے جشن منایا۔ یہ بچہ آرام باغ کے قریب واقعہ مدرسے کا طالب علم تھا جس کو الکریم انٹرنیشنل مدرسہ کہا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

وہ کابی نذرال کرکٹ اکیڈمی سے بھی تعلق رکھتا تھا اور کرکٹ کی کلاس میں شرکت کے لئے آیا تھا۔ چونکہ اس کے ساتھی یا کوچ ابھی تک نہیں آئے تھے اس لئے اس نے اپنی والدہ کے خلاف کھیل کر وارم اپ ہونے کا فیصلہ کیا ۔ یامین سنن اور اس کی والدہ چوتھی نیشنل بیس بال چیمپئن شپ کے میچز اختتام پذیر ہونے کا انتظار کررہی تھی تاکہ یامین سنن اور اس کے ساتھی اپنی پریکٹس شروع کرسکیں۔