ٓہم اللہ کی کون کون سی نعمتوں کو ٹھکرائیں گے، کون کہتا ہے پاکستان خوبصورت نہیں ، محمد عامر

ًپہلی بار شمالی علاقوں میں آیا ہوں، قسم خدا کی یہاں آ کر بہت مزہ آیا،پاکستان جیسا کوئی نہیں ،بیان

ہفتہ 12 ستمبر 2020 22:38

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2020ء) پاکستان کے شمالی علاقوں کی سیر کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر نے کہا ہے کہ ماشا ئ اللہ، ہم اللہ کی کون کون سی نعمتوں کو ٹھکرائیں گے۔ کون کہتا ہے پاکستان خوبصورت نہیں بلکہ پاکستان جیسا کوئی نہیں،دورہ انگلینڈ سے حال ہی میں واپس آنے کے بعد محمد عامر ان دنوں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ پاکستان کے شمالی علاقوں میں موجود ہیں جہاں وہ ان علاقوں کی خوبصورتی کے سحر میں مبتلا ہیں۔

(جاری ہے)

محمد عامر نے کہاکہ یہاں آ کر روح خوش ہو جاتی ہے، اللہ کا ہم پر بڑا کرم ہے کہ اس نے پاکستان کو ایسی خوبصورت چیزوں سے نوازا ہوا ہے، میں نے بہت سے ملکوں کا سفر کیا پر ایسی خوبصورتی نہیں دیکھی۔انہوں نے کہا کہ پہلی بار شمالی علاقوں میں آیا ہوں، قسم خدا کی یہاں آ کر بہت مزہ آیا۔محمد عامر کا کہنا تھا کہ ان علاقوں کی اگر سڑکیں صحیح ہو جائیں تو ساری دنیا یہاں آنے کے لئے ترسے گی۔محمد عامر نے اپنے سفر سے متعلق وڈیو بھی شیئر کی ہے اور سب کو پاکستان کے شمالی علاقوں میں آنے کا مشورہ بھی دیا ہے

متعلقہ عنوان :