ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم رواں ماہ انگلینڈ کا دورہ کرے گی، دورہ انگلینڈ کے دوران پانچ ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے پانچوں میچز 21 سے 30 ستمبر کے درمیان ڈربی کے مقام پر کھیلے جائیں گے

اتوار 13 ستمبر 2020 14:35

جمیکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے پانچوں میچز 21 سے 30 ستمبر کے درمیان ڈربی کے مقام پر کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی میچ بی بی سی اور اسکائی پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 21 ستمبر کو کھیلا جائے گا، دوسرا ستمبر 23کو کھیلا جائے گا، تیسرا 26 ستمبر کو کھیلا جائے گا، چوتھا 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 30 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :