پاکستان نے قازقستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-15 کے بھاری مارجن سے شکست دے دی

جمعہ 4 ستمبر 2026 22:30

پاکستان نے قازقستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-15 کے بھاری مارجن سے شکست ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2026ء) چین میں جاری مینز جونیئر ایشیا کپ 2026‘ کے پول B کے میچ میں پاکستان نے شاندار اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے قازقستان کو ایک طرفہ مقابلے کے بعد 0-15 کے بھاری مارجن سے شکست دے دی،پاکستان ٹیم نے میچ کے آغاز سے ہی حریف ٹیم پر دباؤ بنائے رکھا اور مسلسل گولز کے حملے جاری رکھے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے رانا عبدالسامی اور رانا ولید نے شاندار ہیٹ ٹرکس سمیت 4، 4 گول اسکور کیے، جبکہ ندیم خان نے 2 اہم گول بنائے۔

بشارات علی، غلام مصطفی، علی انصر، محمد یحییٰ نجیب اور حمزہ علی نے ایک ایک گول کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، پاکستان کے رانا ولید مین آف دی میچ قرار پائے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے گرین شرٹس کو اس شاندار اور یکطرفہ فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے آئندہ میچز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔